کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کی اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا سے ملاقات 139

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کی اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا سے ملاقات

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کی اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا سے ملاقات

کبیروالا (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس قومی جذبے سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے آگے بڑھے ٹائیگر فورس حکومتی ایس او پیز کو اختیار کرنے کیلئے لوگوں میں آگاہی دے ٹائیگر فورس مشکل کی اس گھڑی سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کرفعال کر دار ادا کر سکتی ہے –

ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں میں احساس کفالت سنٹرز ، گندم خریداری سنٹرز، قرنطینہ سنٹرز ، بازار، شاپنگ مال، مارکیٹس، مساجد ، ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دینا اور خاص طور پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرنا شامل ہے۔ ٹائیگر فورس کے رضاکار اپنی یونین کونسل اور کمیونٹی کی سطح پر کام کریں گے اور حکومت کی طرف سے جو وژن دیا گیا ہے اس کے مطابق لوگوں کی خدمت کریں گے –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں