اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا 140

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا

جہانیاں (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں امن کمیٹی کے مختلف مکاتب فکر کے معزز ممبران نے شرکت کی۔امن کیمٹی کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے اجلاس کی صدارت کی۔۔ جبکہ DSP غلام مصطفی گجر اور پاک فوج کے کیپٹن

شارخ نے خصوصی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق اس بار یوم علی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی کسی بھی مساچد میں معتکف حضرات کو اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لہزا ہماری تمام

مکاتب فکر کے دوستو! سے اپیل ہے کہ جس طرح آپ نے پہلے بھی آپ نے ہمارے سے تعاون کیا ہے اب بھی اسی نیک خواہشات کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اہل تشیع بھائیوں کی طرف سے علی رضا شاہ نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب آپ اور آپ کی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ ہم یوم علی کی تقریبات کورونا کیوجہ سے منسوخ کرتے ہیں۔

جب کہ دیگر علماء کرام نے بھی کہا کہ ہم حکومتی اور انتظامیہ کے فیصلے کی بھر پور تائید کرتے ہیں کہ اس بار معتکف حضرات مساجد میں اعتکاف میں نہیں بیٹھے گے۔ چس پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان ، DSP غلام مصطفی گجر اور پاک فوج کے کیپٹن شارخ نے تمام مکاتب فکر کے معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کی نیک خواہشات کا احترام کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں