تحصیل کبیروالا کے مختلف علاقہ جات میں پرائس کنٹرول اور مختلف عوامی شکایات پر پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ کے حوالے سے چیکینگ 122

تحصیل کبیروالا کے مختلف علاقہ جات میں پرائس کنٹرول اور مختلف عوامی شکایات پر پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ کے حوالے سے چیکینگ

تحصیل کبیروالا کے مختلف علاقہ جات میں پرائس کنٹرول اور مختلف عوامی شکایات پر پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ کے حوالے سے چیکینگ

کبیروالا (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل کبیروالا کے مختلف علاقہ جات میں پرائس کنٹرول اور مختلف عوامی شکایات پر پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ کے حوالے سے چیکینگ کی۔ غیر قانونی طور پر پٹرول بیچنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاوہ اشیاء روز مرہ /

اشیاء خوردونوش کے ریٹس چیک کرنے کے لیے مختلف دوکانوں پر خریداری کروا کر چیکنگ کی گئی۔ اوور چارجنگ کرنے پر مختلف دکانداران کو 35000 روپے کے جرمانے کیے اور سختی سے تنبیہہ کی کہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹس سے زیادہ کی خرید و فروخت غیر قانونی عمل ہے۔

آئیندہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ جیل کی سزا ہو گی۔ معزز اہلیان سے التماس ہے کہ خریداری ہمیشہ سرکاری لسٹ کے مطابق کریں۔ کسی بھی قسم کی شکایت کی

صورت میں قیمت پنجاب ایپ پر شکایت درج کروائیں۔ واضح رہے کسی بھی شخص کو کسی بھی قسم کی رعائت نہ برتی جائے گی۔ اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گی۔ غلام مصطفے خان سہیڑ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں