153

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاکپتن،بہاولنگر اور منچن آباد کے طوفانی دورے،اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاکپتن،بہاولنگر اور منچن آباد کے طوفانی دورے،اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

پنجاب(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاکپتن،بہاولنگر اور منچن آباد کے طوفانی دورے،اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان


style=”font-size: 24px;”>پاکپتن میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیااورسنگ بنیادرکھا، 2.82میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح

عثمان بزدارکا 150کلومیٹر طویل پاکپتن وہاڑی سڑک کو دو ریہ تعمیر کرنے کا اعلان، 22 ارب روپے خرچ ہوں گے




پاکپتن سے دریائے ستلج تک 10کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان،پاکپتن کیلئےنئی غلہ منڈی کا سنگ بنیاد رکھاوزیراعلیٰ نے پاکپتن کیلئے تین بڑی سڑکوں کی بحالی و توسیع کے منصوبے کا آغاز کیا،39کروڑ روپے لاگت آئے گی




سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پاکپتن شریف میں 2ارب 19کروڑ 29لاکھ روپےکے8میگاپراجیکٹ مکمل کیے جائیں گےعارف والا سے بہاولنگر تک دورویہ سڑک اور عارف والا بائی پاس کا منصوبہ، یہ ترقی کے سفر کا آغازاور تبدیلی کے خواب کی تعبیر ہے




کئی دہائیوں بعد جمود ٹوٹا ہے،اب پنجاب کا ہر شہر اور ہر گاؤں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا:عثمان بزداربہاولنگر میں مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے، بہاولنگر کے ترقیاتی منصوبوں اورڈینگی کنٹرول پروگرام پر بریفنگامن وامان کی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا،ایک سال سے دن رات کام کررہے ہیں،رکاوٹوں کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا
10ارب روپے سے بہاولنگر تا حاصل پور75کلو میٹر طویل دورویہ سٹرک کی تعمیر کا اعلان، منچن آباد میں 8 کلو میٹر روڈ تعمیر کی جائے گی




بہاولنگر میں میڈیکل کالج کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی،بہاولنگر میں ڈائلیسز اورکارڈیک یونٹ قائم کیے جائیں گےنکاسی آب منصوبوں میں بدعنوانیوں کی تحقیقات ہوں گی، سانپ اورکتے کے کاٹنے کی ویکسین دیہی مراکز صحت میں موجود ہونی چاہیےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا دورہ، مریضوں کو مہیا کردہ سہولتوں کا جائزہ، ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی




فرائض سے غفلت برتنے، بد انتظامی اور کرپشن کی شکایات پرایم ایس ہسپتال معطل، ایمایس کے خلاف انکوائری کرائی جائیگی




ہارون آباد سے میانوالہ بنگلہ 10کلو میٹرطویل اورہارون آباد سے فورٹ عباس 50کلومیٹرطویل سڑکوں کی تعمیر کااعلان




بہاولنگر سے ہیڈ سلیمانکی تک سڑک کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا:وزیراعلیٰمنچن آباد کا اچانک دورہ، لاہور واپس آتے ہوئے اچانک ہیلی کاپٹر منچن آباد اتار لیا، کسی بھی وزیراعلیٰ کا منچن آباد کا یہ پہلا دورہ




گندگی اور کوڑا کرکٹ دیکھ کر شدید برہم، چیف آفیسر منچن آباد معطل،تھانہ منچن آباد کابھی دورہ کیا،نئی عمارت کی تعمیر کا اعلان




منچن آباد میں 2نئے تھانے صدر اور سٹی کے قیام کابھی اعلان، ملزمان کی شکایت پر نئے واش رومز کی تعمیر فوری شروع کرنے کی ہدایتمنچن آباد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان، عوامی طریقے سے لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا،کارکردگی بہتر کر لیں یا گھر بیٹھ جائیں




لاہور27 ستمبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج پاکپتن اور بہاولنگر کا دورہ کیا-وزیراعلیٰ نے پاکپتن کے شہریوں کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکپتن میں 2.82میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور پلانٹ کے مختلف حصے دیکھے۔




وزیراعلیٰ نے بجلی کی پیداوار کے عمل کا معائنہ کیا۔ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 2.82 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے پاکپتن کیلئے نئی غلہ منڈی کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے ساندھے خان روڈ رام پورہ سے ضلعی حدود اوکاڑہ تک 13.20 کلومیٹر طویل سڑک اور 9.9کلومیٹر طویل دلو والہ پل سے 46 ای بی سڑک کی بحالی و توسیع کے منصوبے کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے ساہیوال پاکپتن روڈ پل بہی وال سے ڈی ایم روڈ پل جوڑیاں 8.60 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی و توسیع کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا۔ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے




منصوبوں پر مجموعی طور پر تقریباً 39 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے پاکپتن میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا جبکہ صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے بھی پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاک پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ




حضرت بابا فریدگنج شکرؒ کی دھرتی پرآنا میرے لئے اعزاز بھی ہے اور قلب سکون کا باعث بھی۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے۔ ہم ان وسائل کا درست استعمال کر کے ترقی کی منازل تیزی سے طے کر سکتے ہیں۔ ماضی میں مہنگے پاور پراجیکٹ لگائے گئے




لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں سولر انرجی، ہائیڈرو پاورپراجیکٹ اور ونڈملز کے منصوبے شامل ہیں جن سے ہم نہ صرف سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کر سکتے ہیں بلکہ درآمدات پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بھی بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نہروں کا بہت بڑا نظام موجود ہے اورخوشی ہے کہ پاکپتن کے




ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے روزانہ 2.82میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور اس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 21.67گیگاواٹ الیکٹریسٹی یونٹ ہیں اوراس سے 18کروڑ روپے آمدن بھی متوقع ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والا پاکپتن ہائیڈروپاور پراجیکٹ نہ صرف معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا سبب بنے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے




اور اسی طرح مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور چیانوالی شیخوپورہ کے قریب ڈیک آؤٹ فال کے منصوبوں سے تقریباً 10میگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔یہ دونوں منصوبے انشاء اللہ بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے 150کلومیٹر طویل پاکپتن وہاڑی سڑک کو دو ریہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑے منصوبے پر 22 ارب روپے خرچ ہوں گے




اوراس علاقے کی قسمت بدل جائے گی،یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پاکپتن سے دریائے ستلج تک 10کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی مسائل اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھت




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں