150

مذہبی ایونٹس کے اختتام پر سخت ترین ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دینے پر ریسکیو 1122 کو اسسٹنٹ کمشنر فوٹ عباس کی مبارک باد

مذہبی ایونٹس کے اختتام پر سخت ترین ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دینے پر ریسکیو 1122 کو اسسٹنٹ کمشنر فوٹ عباس کی مبارک باد

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )تحصیل فورٹ عباس ۔ یکم سے 10 محرم الحرام تک ریسکیو 1122 نے تحصیل فورٹ عباس میں تمام حساس مقامات اوربڑی مجالس کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دے کر زنجیرزنی کے71 زخمیوں کوطبی امداد فراہم کیں۔ انجمن تاجران و ممبر امن کمیٹیز کا ریسیکیو 1122کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام تک ریسکیو 1122 نے تحصیل فورٹ عباس میں تمام حساس




مقامات اوربڑی مجالس کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دے کر زنجیرزنی کے71 زخمیوں کوطبی امداد فراہم کیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رائو شرافت علی کی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام کی یکم سے لیکر 10تاریخ تک ریسکیو 1122نے انتہائی اہم ذمہ داریوں کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ جس میں روزانہ کی بنیاد پر تحصیل فورٹ عباس میں منعقدہ




مجالس کے دوران ریسکیو اہل کار، ایمبولینسوں کے ساتھ ایمرجنسی کور ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے۔ ماہ مقدس کی 9اور 10تاریخ کے ایام انتہائی اہم تھے، ریسیکیوز نے ایام میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بڑھ چڑھ کر مظاہرہ کیا۔ اور لمحہ با لمحہ ہر گھنٹے کے بعد اے سی دفترفورٹ عباس اور کنٹرول روم بہاولنگر کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا گیا۔کنٹرول روم انچارج فاروق




اعظم نے تحصیل کی سطح پر تمام ریسکیورز کی محرم الحرام پلان کے مطابق ڈیوٹیوں کی نگرانی کی، ریسکیورز کے لیے وقت پر کھانے کا اورایمرجنسی وہیکلز کا درست انتظام کیا،اس دوران دیگر ایمرجنسی سروسزکی جاری جامع اور مشترق منصوبہ بندی کے تحت ساتھ ملکر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد اور قریبی ہسپتالوں میں منتقلی کویقینی بنایاگیا۔تحصیل فورٹ عباس میں18 ریسکیو اہلکار 03 ایمبولینسز 01فائر وہیکلزکا انتظام کیا گیا،اسی طرح دو ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل اور12 ریسکیو اہلکار ان تمام ایونٹس میں حصہ لیا




ایک ایمبولینس اور چار ریسکیو اہلکار کو بیک اپ پر رکھا گیا۔تمام ایونٹس کے سپروائزر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالرئوف بھٹی تھے تحصیل بھر میں71 اعزادارز زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ چک نمبر242, HL,, میں دو ماتمی حضرات کو ٹی ایچ کیو فوٹعباس میں شفٹ کیا




ڈسٹرکٹ امرجنسی آفیسر رائوشرافت علی کے احکامات پر تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ رہیں۔ مذہبی ایونٹس کے اختتام پر سخت ترین ایمرجنسی ڈیوٹیوں سرانجام دینے پر فو کل پرسن ریسکیو فوٹ عباس محمد ارشد بھٹی نے تمام سٹاف کو مبارک باد پیش کی۔آخر میں اسسٹنٹ کمشنر




فوٹ عباس محمد احمد سلیم چشتی اور صدر انجمن تاجران و ممبر امن کمیٹی حاجی محمد سلیم زاہد نے ریسکیو1122کے فوکل پرسن محمد ارشد بھٹی اور انکی مکمل ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ عوامی خدمات اسی جوش وجذبہ کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے



مذہبی ایونٹس کے اختتام پر سخت ترین ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دینے پر ریسکیو 1122 کو اسسٹنٹ کمشنر فوٹ عباس کی مبارک باد




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں