143

وزارتوں کی جنگ: ق لیگ نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

وزارتوں کی جنگ: ق لیگ نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

حکومت اوراتحادیوں کے درمیان وزاتوں کی جنگ کے معاملے پر پنجاب کی سیاست میں ہلچل کے بعد مسلم لیگ ق نے معاملے پرمشاورت کیلئے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔

صدرمسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے پارٹی کا اجلاس کل 21 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔

اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ،مونس الہٰی سمیت تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے ۔اجلاس میں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ق لیگ نے پی ٹی آئی حکومت سے مرکز میں مزید وزاتوں کا مطالبہ کرکھا ہے ۔ پنجاب میں مسلم لیگ ق پاکستان تحریک انصاف کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے اور پرویز الہیٰ پنجاب اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائزہیں۔

حال ہی میں مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے وزیر معدنیات نےوزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔ مستعفی صوبائی وزیر عمار یاسر نے کام میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی ہی اتحادی حکومت پر برستے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر وزیر کے کاموں میں مداخلت ہو رہی ہے، وزیراعظم وزراء سے نتائج مانگتے ہیں تو انہیں اختیار بھی دیں۔

عمار یاسرنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حالات خراب ہیں، پی ٹی آئی کا ہر ایم پی اے پریشان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں