179

2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے لہذا نوجوان پی ٹی آئی کا ممبر بن کر میری ٹیم کا حصہ بنیں۔

عمران خان نے راولپنڈی میں ممبرسازی مہم کے سلسلے میں مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیرودھائی کے مقام پر ممبرسازی کیمپ پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام نوجوانوں کو پی ٹی آئی کا ممبر بننے کی تاکید کرتا ہوں کیوں کہ یہ سال نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی میٹرو کی جگہ یہ پیسہ صحت، تعلیم اور صاف پانی پر لگا کر شہر کو بدلا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے پیسا بنانا تھا اسی لیے پروجیکٹ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان قوم کا پیسا چوری کر کے باہر لے جاتا ہے لیکن اس کرپٹ مافیا اور ٹولے کا آئندہ انتخابات میں خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے اور 22 سال سے اس وقت کا انتظار کر رہا تھا، آئندہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت کرائیں گے اور پاکستانی ہرا پاسپورٹ لے کر دنیا میں جہاں بھی جائے گا لوگ اس کی عزت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں