135

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

جمعے کوپورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائے گا: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (آن لائن)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، جمعے کوپورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہناتھا کہ فلسطین میں عوام کیاجتماع پربمباری کرکے لوگوں کوشہید کیا گیا ،ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،نائن الیون کے بعد کشمیرکا لفظ ہی ہمارے زبانوں سے مٹ گیا،نائن الیون کے بعد ہمارے ہوائی اڈوں کوامریکا کے حوالے کیا گیا،یہی نہیں نائن الیون کے بعد ملک کو بیچا گیا اوراس کے وقارکوبھی بیچ دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر مسئلے کا حل فوجی ہے یا سیاسی ہم آج تک طے نہیں کر سکے جبکہ ہم بھارت کو کہہ چکے ہیں کشمیر مسئلے کا حل سیاسی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں