وزیر ریلوے سعد رفیق کی پراپرٹی کے لین دین میں شکوک و شبہات ہیں 154

وزیر ریلوے سعد رفیق کی پراپرٹی کے لین دین میں شکوک و شبہات ہیں

وزیر ریلوے سعد رفیق کی پراپرٹی کے لین دین میں شکوک و شبہات ہیں

ڈی جی نیب پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پراپرٹی کے لین دین میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی نیب پنجاب شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ نیب چہرے دیکھ کر نہیں بلکہ ایمانداری سے آئین اور قانون کے تحت کام کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں احد چیمہ کا پیراگون کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے پیراگون سے بہت سے فوائد حاصل کیے، اراضی احد چیمہ نے خریدی لیکن ادائیگی پیراگون سٹی نے کی۔

ڈی جی نیب پنجاب سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے پیراگون کےتمام مطالبات مانے اور ان کے فیملی ممبران کے بینک بیلنس میں حیران کن اضافہ ہوا۔

شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پراپرٹی کے لین دین میں شکوک وشبہات پائےجاتے ہیں۔

ڈی جی نیب پنجاب نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق سینئر سیاست دان ہیں، نیب نے ان کی دستاویزات لیک نہیں کیں لیکن اگر انہوں نےکرپشن نہیں کی تو پھر ڈر کس بات کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں