117

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برونائی کے سلطان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی کے سلطان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی دارالسلام کے دورے کے دوران برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیا معزالدین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے برونائی کے نائب وزیر دفاع، بری فوج اور رائل آرمڈ فورسز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، ٹریننگ اور سیکورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برونائی کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں