152

شہید بینظیر بھٹو یونیوسٹی پشاور میں جیتو انعام فیسٹول کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیوسٹی کے عملے کے علاوہ ایس پی ایلیٹ ساجد خان اور سینئرصحافی منصور نے بھی شرکت کی۔

شہید بینظیر بھٹو یونیوسٹی پشاور میں جیتو انعام فیسٹول کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیوسٹی کے عملے کے علاوہ ایس پی ایلیٹ ساجد خان اور سینئرصحافی منصور نے بھی شرکت کی۔

پشاور(چیف اکرام الدین)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور میں ایک نجی ٹی وی چینل اور روزنامہ آواز شہر پشاور کے مشترکہ تعاون سے جیتو انعام فیسٹول کے نام ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی

شہید بینظیر بھٹو یونیوسٹی پشاور میں جیتو انعام فیسٹول کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیوسٹی کے عملے کے علاوہ ایس پی ایلیٹ ساجد خان اور سینئرصحافی منصور نے بھی شرکت کی۔

جس کی مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ تھی

اس کے علاوہ ایس پی ایلیٹ فورس ساجدخان اور سینئر صحافی منصور شاہ نے بھی شرکت کی

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا میزبانی کے فرائض فضل حسین نے سرانجام دی جیتو انعام فیسٹول میں مختلف اقسام کے سٹالز بھی لگائیں گئے تھے

جس میں روایتی کھانوں،ہینڈی کرافٹ،کپڑے، چوڑیوں وغیرہ کے سٹالز شامل تھے اسٹالز کا افتتاح یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے ربن کاٹ کر کیا فیسٹول میں مختلف اقسام کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا

جس میں میک اپ، مہندی، ہیئر سٹائل،پینٹنگ، گائیگی کے مقابلے شامل تھے جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا مقابلے جیتنے والے طالبات میں سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے فیسٹول میں ٹریفک وارڈن کی طرف سے ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی کیلئے بھی خصوصی طور پرسٹال لگایا گیا تھا

جس میں طالبات کو ڈرائیونگ کے حوالے سے بتایا گیا اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے گلوبل ٹائم یورپ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں اس طرح کے فیسٹول کا انعقاد ہونا چاہیئے

تاکہ طالبات کو آگاہی اور تفریح کا موقع مل سکے تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹررضیہ سلطانہ نے مہمانوں اور فیکلٹی ممبران میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں