سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ 139

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعظم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے بذریعہ قطر لندن پہنچیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

نواز شریف کے ٹکٹ کے مطابق وطن واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر حاضری سے استثنیٰ نہ ملا تو آئندہ سماعت سے پہلے ہی انشاءاللہ واپس آجائیں گے۔

مریم نواز نے اپیل کی کہ ان کی والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کو ہونا ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز بذریعہ ٹوئٹ بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جب کہ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی بھی اپیل کی تھی۔

یاد رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں اور اسی عرصے کے دوران ان کی 3 بار سرجری بھی کی جاچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں