55

بجٹ 25-2024، جائیدادکی خریدوفروخت پر فائلر پر 15اور نان فائلر پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا

بجٹ 25-2024، جائیدادکی خریدوفروخت پر فائلر پر 15اور نان فائلر پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا

بجٹ 25-2024، جائیدادکی خریدوفروخت پر فائلر پر 15اور نان فائلر پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا

بجٹ 25-2024 میں جائیداد کی خریدوفروخت پر فائلرز  اور نان فائلرز  پر ٹیکس کی شرح میں اضافےکی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پراپرٹی پر کیپٹل گین پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق جائیداد کی خریدوفروخت پر فائلر  پر 15 فیصد ٹیکس لگےگا جب کہ نان فائلرز کے جائیداد خریدنے اور بیچنے پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا۔

غیرمنقولہ جائیدادوں پر فائلرز، نان فائلرز  اور  تاخیر سے فائل ہونے والوں کے لیے الگ الگ ریٹ لانےکی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام سے معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں افواہوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس طرح عوام کو بھی مناسب رہائش ملےگی۔

خیال رہے کہ  بجٹ 25-2024 میں جائیدادوں پر انکم ٹیکس سے477ارب 11کروڑ روپے حاصل ہونےکا ہدف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں