172

اسرائیل پر ایرانی حملہ، اقوام متحدہ اور چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا

اسرائیل پر ایرانی حملہ، اقوام متحدہ اور چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا

اسرائیل پر ایرانی حملہ، اقوام متحدہ اور چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا

اسرائیل پر ایرانی حملے کے حوالے سے چین، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، جاپان اور اقوام متحدہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 200کے قریب ڈرون اور میزائل داغے تھے۔

ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حملوں پر اپنے ردعمل میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ ایران نے پھر دکھا دیا کہ وہ اپنے اطراف افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اسرائیلی سلامتی کے لیے کھڑا رہے گا۔

اس حوالے سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ایران کی تازہ کارروائی خطے کو غیر مستحکم کرے گی۔

جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا حملہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جس سے بڑے فوجی تصادم کا خدشہ ہو۔

دوسری جانب چین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے پیدا کشیدگی پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔

چین کی جانب سے جاری بیان میں غزہ تنازع کو موجودہ صورتحال کی وجہ قرار دیا۔

بیان میں سلامتی کونسل کی اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے قرارداد پر فوری عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=MP0A7SBLXS8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں