89

ضلعی انتظامیہ عید پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کیلئے متحرک

ضلعی انتظامیہ عید پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کیلئے متحرک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ عید پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوگئی-ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ٹرانسپورٹ اڈا مالکان اور منیجرز سے میٹنگ کرکے پالیسی بارے آگاہ کردیا-انہوں نے بسوں و ویگینوں میں مقررہ کرائے وصول کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے

اور اوور لوڈنگ سے باز رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر بس و ویگن اڈے پر کرائے نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں-روٹ پرمنٹ اور فٹنس سرٹیفکییٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی-اڈوں پر صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہیئں-انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹریٹ ریجنل ٹرانسورٹ اتھارٹی ،ٹریفک پولیس ٹیمیں عید ایام میں فیلڈ میں رہینگی-
اجلاس میں سیکرٹری آرٹی اے حنا رحمن نے بریفنگ دی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں