64

فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ، سردار عتیق احمد خان

فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ، سردار عتیق احمد خان

جدہ (نورالحسن گجر سے )صدر مسلم کانفرنس و سابقہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے بین المذاہب السلامیہ کانفرنس سے امت مسلمہ میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے ۔

جدہ میں مقیم کشمیر کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت مسلم کانفرنس کے سنئیر رہنما سید سعید شاہ کی جانب سے صدر مسلم کانفرنس و سابقہ وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں افطار ڈنر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت صدر مسلم کانفرنس سردار اشفاق خان نے کی عشائیہ میں بڑی تعداد میں پاک کشمیر کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور پارٹی زمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر تقریب میں شریک شرکاء نے سردار عتیق احمد خان کو عمرہ کی مبارکباد دی تقریب سے اپنے خطاب میں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم بندے کرائے

۔امت مسلمہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینوں اور کشمیریوں کی آواز بنیں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سعودی حکومت کا امت مسلمہ کے لیے احسن اقدام ہے۔ اوورسیز کے حوالے سے ہماری حکومتوں کو چاہے جس بھی جماعت کی ہو پاکستانی کیمونٹی کے ساتھ جو رابطہ ہے وہ جماعتوں بنیادوں پر نہیں ہونا چاہئیے بلکہ جس کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہو اسکو پاکستانی کیمونٹی کا فرد سمجھا جائے ہماری یہ کیمونٹی اگر پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں رہے تو یہ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں بہت بے پناہ کردار ادا کر سکتے ہیں

تقریب میں نمایاں شخصیات میں ترکش سفیر و ایڈیشنل سیکرٹری جنرل او آئی سی موسىٰ كولاكليكايا، معروف عرب بزنس مین حسن الصمداني، حسين احمد الصمداني،محمد بن يحيىٰ،محمد الصمدانی، ناصر الصمدانی، سابق اُمیدوار اسمبلی راجہ افتخار احمد، سردار اشفاق خان صدرمسلم کانفرنس سعودی عرب، کامران بیگ جنرل سیکریٹری مسلم کانفرنس، سردار وقاص عنایت اللّٰہ چیئرمین جمُوں کشمیر کمیونٹی، راجہ طاہر اقبال سابق اُمیدوار اسمبلی،

عبداللطیف عباسی، چوہدری خورشید متیال سابق چیئرمین جے کے سی او، انجنئیر محمد عارف مغل، سردار مہتاب سرور، چوہدری تصوّرحسین صدر پی پی پی، چوہدری اظہر وڑائچ صدر مسلم لیگ ق، چوہدری احسان اِلہٰی مسلم لیگ ن، زاہد سرور ،چوہدری معروف حسین، نورالحسن گجر،حسن بٹ ،حافظ عرفان کھٹانہ،الماس عباسی چیئرمین مالیاتی بورڈ، ملک اشتیاق احمد، سردار ذوالفقار خان، اسرار عباسی، ملک الیاس، ریحان احمد متیال، سید وقاص حسین بخاری اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں