132

بلوچستان میں ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے: نگران وزیر اطلاعات

بلوچستان میں ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے: نگران وزیر اطلاعات

بلوچستان میں ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے: نگران وزیر اطلاعات

کوئٹہ: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

ایک بیان میں جان اچکزئی نے کہا کہ جنوبی علاقوں میں شکست کے بعد دہشتگردوں نے انتخابی عمل متاثر کرنے کیلئے شمالی بیلٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے گروہ بلوچستان کے عوام کے نمائندے نہیں،کالعدم تنظیموں کے گروہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں موجود کالعدم تنظیمیں بھارت کی پراکسی ہیں۔

 جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں