132

پیپلز پارٹی نے موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پیپلز پارٹی نے موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پیپلز پارٹی نے موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پیپلز پارٹی کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی حالیہ غیر اعلانیہ رکاوٹوں پر تشویش ہے: سینیٹر تاج حیدر/ فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی حالیہ غیر اعلانیہ رکاوٹوں پر تشویش ہے: سینیٹر تاج حیدر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی آج عام انتخابات کے روز موبائل فون نیٹ ورک کی فوری بحالی کیلئے چیف الیکش کمشنر کو درخواست دے دی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی حالیہ غیر اعلانیہ رکاوٹوں پر تشویش ہے، جو عام انتخابات پر بری طرح اثرانداز ہو رہی ہے، اس ملک گیر رکاوٹ کی وجہ سے ووٹرز اپنے پولنگ اسٹیشن سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرنے یا پولنگ اسٹیشنوں تک رسائی کے لیے لاجسٹکس کو مربوط کرنے سے قاصر ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ نیٹ ورک سروسز کے بند ہونے سے ووٹرز، امیدواروں اور انتخابی عملے کے لیے مسائل پیدا ہو گئے ہیں جب کہ موبائل نیٹ ورک میں خلل ووٹر ٹرن آؤٹ کو بھی متاثر کرے گا، موبائل نیٹ ورک الیکشن کے دن کے لیے اہم ہے اور ہم ای سی پی پر زور دیتے ہیں کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بحال کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں