36

گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں دھرنا 30 ویں روز بھی جاری

گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں دھرنا 30 ویں روز بھی جاری

گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں دھرنا 30 ویں روز بھی جاری

گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں 30 ویں روز بھی دھرنا جاری  ہے، کمیٹی نے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی سمیت 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ عملدر آمد کیلئے 30 روز سے دھرنے میں بیٹھے قائدین نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق آج حکومتی ٹیم سے چارٹر آف ڈیمانڈ اور دھرنے سے متعلق مذاکرات کا اہم دور ہوگا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فدا حسین کے مطابق صوبائی حکومت اور دھرنا قائدین کے مابین رات گئے مختصر مذاکرات ہوئے۔جس میں مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آج حکومتی ٹیم سےچارٹر آف ڈیمانڈ اور دھرنے سے متعلق مذاکرات کا اہم دور ہوگا۔

فدا حسین نے میڈیا کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق اور پارلیمنٹ میں نمائندگی حاصل نہیں اس لیے جی بی میں ٹیکسزکا نفاذ غیر قانونی ہے، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ تاخیری حربے استعمال کرنے کے بجائے گندم سبسڈی کی مکمل بحالی اور جی بی فنانس ایکٹ 2023 کے خاتمے سمیت 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

https://www.youtube.com/watch?v=5dQaSt5t_fg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں