89

گلگت سے چکوال جانیوالی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، 14 افراد جاں بحق

گلگت سے چکوال جانیوالی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، 14 افراد جاں بحق

گلگت سے چکوال  جانیوالی  باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، 14 افراد جاں بحق
کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے، دلہن کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے،فوٹو: فائل

گلگت بلتستان کے علاقے استور سے چکوال  جانے والی  باراتیوں کی بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان گلگت بلتستان  حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق استور سے  چکوال جانے والی باراتیوں کی بس تھلیچی پل کے قریب دریا میں جاگری۔ بس میں 25 سے زائد مسافر سوار تھے۔ بس میں سوار  افراد دلہن کو  چھوڑنےکے لیے استور سے چکوال جا رہے تھے۔

 فیض اللہ فراق کے مطابق دریا سے 14 افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے، دلہن کو  زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔

ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے  ریسکیو  آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں