106

دوگروپوں میں مسلح تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جو مسلح تصادم کی صورت اختیار کرگیا اور اس دوران دونوں گروپوں نے اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا۔

دونوں گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے جب کہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا جب کہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں