197

بارش اور برف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل

بارش اور برف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل

بارش اور برف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل

بارش اوربرف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔

مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی مغربی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔

اس کے علاوہ تربت، پسنی اورماڑہ سمیت ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کے ساتھ تیز طوفانی ہوائیں چلیں۔

ادھر اس سسٹم کی وجہ سے وادی زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں