54

ہاشم ندیم خان کی بطور سیکریٹری کلچر تعیناتی صوبے کے فنکاروں کے لیے نیک شگون ہے ، انصاف آرٹسٹ فورم

ہاشم ندیم خان کی بطور سیکریٹری کلچر تعیناتی صوبے کے فنکاروں کے لیے نیک شگون ہے ، انصاف آرٹسٹ فورم

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کی چیئر پرسن شائستہ صنم ، فنانس سیکریٹری آصف جہانگیر ، صدر حاجی سعید اور پریس سیکریٹری خالد حسین نے اپنے بیان میں صوبے کی معروف ادبی شخصیت ہاشم ندیم خان کو سیکریٹری کلچر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اُن کی تعیناتی کو صوبے کے فنکاروں کے لیے

نیک شگون قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ حقیقی فنکاروں کے مسائل کے حل اور ڈائریکٹر کلچر میں پائی جانے والی بے قائدگیوں اور صوبے کے حقیقی فنکاروں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کی روک تھام اور ازالہ کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں گے اور عرصہ دراز سے قابض ٹولے کے قبضے سے ڈائریکٹر کلچر کو آزاد کروائیں گے اور فنکاروں کے مسائل کے حل اور اُ ن کے وسیع تر مفادات کی خاطر بڑھ چڑھ کر کام کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں