181

بھارت کیخلاف ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بھارت کیخلاف ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بھارت کیخلاف ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

فوٹو: اے سی سی
فوٹو: اے سی سی 

بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں کولمبو میں مدمقابل آئیں۔سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو  بالکل غلط ثابت ہوا۔

فائنل میں سری لنکا کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی لیکن میچ کا آغاز ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن ڈگمگاگئی۔

بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز پر اس کے ابتدائی 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کےکوشل مینڈس 17 رنزبناکرنمایاں رہے، سری لنکا کے پانچ کھلاڑی صفرپرآوٹ ہوئے۔

بھارت کے بولر محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔

آئی سی سی فل ممبر ٹیم  کے کم سے کم اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ بھی سری لنکا نے اپنے نام کرلیا۔  

بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے 12 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ سری لنکا کا  50 رنز پر آل آؤٹ ہونا کسی بھی مینز ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹیم کا سب سے کم مجموعی اسکور ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=kWnx2al-GvM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں