147

پی ٹی وی بولان کے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کارلایا جائے گا، فہیم شاہ

پی ٹی وی بولان کے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کارلایا جائے گا، فہیم شاہ

کوئٹہ ( پ ر) پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز میں پی ٹی وی بولان کی مقامی زبانوں کی نشریات کومزید بہتر بنانے اور ناظرین تک نشریات پہنچانے کے لیے پہلے ٹرانسمیٹرکی تنصیب ایک اہم سنگ میل ہے صوبے میں بولی جانے والی تمام زبانوں کی نمائندگی کرنے والے واحد لوکل چینل پی ٹی وی بولان کی نشریات کا دائرہ کار وسیع کرنے اور ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کارلایا جائے گا

ان خیالات کااظہار پی ٹی و ی کوئٹہ کے جنرل منیجر فہم شاہ نے پہلے ٹرانسمیٹر کی تنصیب کے افتتاح کے موقع پرکیا اُنہوں نے وفاق وزیر اعلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، چیئر پرسن پی ٹی وی شاہیر ہ شاہد ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سہیل علی خان ،ڈی ای عارف نور کا شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پی ٹی وی بولان کے ناظرین کا دیرینہ مسلہ حل کیا اور سادہ انٹینا کے ذریعے نشریات تک رسائی کے لیے پہلے ٹرانسمیٹرکی تنصیب ممکن بنائی ہے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ کی انجیئنرنگ ٹیم کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ایک ہفتے کے اندراندر اس کی تنصیب کا عمل مکمل ہوا ہے

اُنہوں نے تمام انجنیئرز اور ٹیکنکل عملہ کی کوششوں کو سراہا واضع رہے کہ اس سے قبل پی ٹی وی بولان کی مقامی نشریات وی ایچ ایف انٹینا سے دیکھی جاتی تھیں جس کے لیے سیٹلائٹ انٹینا یا کیبل نیٹ ورک استعمال کیا جاتا تھا جس سے ناظرین کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب اس ٹرانسمیٹرکی تنصیب سے سادہ انٹینا کے ذریعے یو ایچ ایف پر نشریات چالیس کلومیٹر کی حدود میں دیکھی جاسکے گی

گزشتہ روز ٹرانسمیٹرکے افتتاح کے موقع پر سابق جی ایم محمد ایوب بابئی ، سینئر پلاننگ آفیسر منظور حسین، پی ٹی وی پروڈیوسرز، ا نجینئر نگ منیجر منیجر نبوجان آغا،اے پی ایم مدثر، پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کی مینٹیننس ٹیم کے محمد افضل بھٹی ، ملک ظہیر احمد ،غلام حسین ، پی ٹی وی کوئٹہ کی انجنیئرنگ ٹیم کے منیجر حبیب اللہ ناصر ، سینئر آئی ٹی سی حاجی ہدایت اللہ ، شفٹ انچارج منور خان ناصر ،سینئر انجینئر الطاف احمد ، انجنیئر بابر خان ، انجینئر نور محمد، محمد اکرم ، فیضان جان ،

نبیل ، نعمت اللہ سمیت پی ٹی وی کوئٹہ کی انتظامیہ کے دیگر افسران نے بھرپور شرکت کی افتتاحی تقریب کے بعد کیک کاٹا گیا واضع رہے کہ پی ٹی وی بولان کی یوایچ ایف پر آزمائشی نشریات کا آغاز کردیا گیا اور اس پہلے ٹرانس میٹر اور باقاعدہ نشریات کی افتتاحی تقریب عنقریب متوقع ہے نشریات کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، چیئر پرسن شاہیرہ شاہد، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سہیل علی خان کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں