193

ریسکیور سدرہ حیات (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن) نے CPR کے عمل سے نیم مردہ بچے کی جان بچا لی

ریسکیور سدرہ حیات (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن) نے CPR کے عمل سے نیم مردہ بچے کی جان بچا لی

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)ریسکیور سدرہ حیات (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن) نے CPR کے عمل سے نیم مردہ بچے کی جان بچا لی- پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 شیخوپورہ ذرائع کے مطابق ہاوسنگ کالونی لاہور روڑ TCS آفس کے پاس تیز رفتار موٹر سائیکل نے پیدل چلتی فیملی کو ہٹ کیا۔

موٹر سائیکل سے ٹکرانے کیوجہ سے 2 سالہ بچہ آئزک ولد شہزاد دور جا گرا اور سر میں چوٹ لگنے سے نیم مردہ حالت میں چلا گیا- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کو چیک کیا تو بچے کی سانس اور دل کی دھڑکن موجود نہ تھی اور بچے کے والدین بچے کو مردہ سمجھ کر رو رہے تھے- ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراً بچے کو مصنوعی طریقے سےسانس اور دل کی دھڑکن بحال (CPR) کرنے کا عمل شروع کر دیا

اور بچے کی سانسیں اور دل بحال کر کے زندہ ہسپتال منتقل کیا جس پر بچے کی والدہ نے ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا اور ریسکیورز کی خدمات کو خوب سراہا- ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے ریسکیورز کو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں