156

ایپسما شیخوپورہ کے زیر اہتمام اعجاز احمد خان کاکڑ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب

ایپسما شیخوپورہ کے زیر اہتمام اعجاز احمد خان کاکڑ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

ایپسما شیخوپورہ کے زیر اہتمام الجنت میرج ہال شیخوپورہ میں اعجاز احمد خان کاکڑ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جن کو چند روز قبل بڑی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا جوکہ بطور نائب صدر پنجاب ایپسما پاکستان کے عہدہ پر فائز تھے

– اس تعزیتی ریفرنس و دعائیہ تقریب کا انعقاد جاوید پبلشرز، سٹی صدر شیخوپورہ سید علی عباس، ضلعی صدر شیخوپورہ فیاض مقصود، معروف ماہر تعلیم رائے عامر علی ڈاھا اور میاں اعظم علی ساغر کی خصوصی کاوشوں سے کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر ایپسما کاشف ادیب جاودانی، پرنسپل اورینٹل ماڈل سکول شہباز احمد خان اور آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن

(ایپسما) کے دیگر جملہ عہدیداران و ممبران اور شہر بھر کے تمام پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے شہید اعجاز خان کاکڑ کی زندگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی شفیق اور نرم گفتار شخص تھے، اس موقع پر جاوید پبلشر کے مالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی کو تنہاء نہیں چھوڑا جائے گا، صدر پنجاب ایپسماء اویس احمد کاٹھیہ،

چوہدری عباس اور چوہدری حسنین نے بھی انکی زندگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سید علی عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں سنگین قسم کے زندگی کے خطرات لاحق تھے اور کئی مرتبہ اعجا خان کاکڑ شہید سے باڈی گارڈ رکھنے کا کہا گیا لیکن وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ جو ہونا ہے اسے روکا نہیں جا سکتا

– ضلعی صدر شیخوپورہ فیاض مقصود نے کہا کہ وہ ایک عظیم رہنما تھے اور آج اس مقام پر صرف ان ہی کی بدولت ہوں۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایپسما کاشف ادیب جاودانی نے اعجاز احمد خان کاکڑ شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وہ انتہائی نفیس شخص تھے، ان سے صرف پانچ برس کا قلیل تعلق مثالی تھا، انکی کاوشیں ایپسماء پاکستان میں اس قدر ہیں کہ جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آخر میں ان کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں