220

گورنمنٹ مڈل سکول ریلوئے کالونی کوئٹہ میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا آغاز خوش آئند ہے

گورنمنٹ مڈل سکول ریلوئے کالونی کوئٹہ میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا آغاز خوش آئند ہے

کوئٹہ (پ ر) گورنمنٹ مڈل سکول ریلوئے کالونی کوئٹہ کی اساتذہ والدین انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہیڈماسٹر خالدحسین کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے صدر محمد اعظم خدمتگار محمد علی شاہوانی ، تاج محمد ، محمد اصغر رند ، حاجی محمد اسحاق ، محمد عامر خان ، امین اللہ درانی ، عبدالجبار بابرنے شرکت کی اس موقع پر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے عبیداللہ اور بلال احمد بھی موجود تھے اجلاس میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی جانب سے سکول میں تعمیر ومرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں تجاویز پیش کی گئیں

اجلاس میں سکول کی پی ٹی ایس ایم سی نے اس بات پر زور دیا کہ عرصہ دراز سے عمارت کا رنگ وروغن اور مرمت نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کاشکار ہے ایسے حالات میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی جانب سے سکول کی بہتری کے لیے اُٹھائے جارہے اقدامات لائق تحسین ہیں اجلاس میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے کوارڈی نیٹر عزیز الرحمن ، محمد زاہد کنرانی اورآرٹی ایس ایم کے عقیل احمد رئیسانی کی

کوششوں کو سراہا اور موقع پر اساتذہ والدین انتظامی کمیٹی کے اراکین نے یقین دہانی کروائی کہ سکول کی بہتری اور ترقیاتی امور میں کمیونٹی کی شمولیت کویقینی بنایا جائے گا طلباء کی بہتر تعلیمی تربیت کے لیے اساتذہ کے ساتھ کمیونٹی کی شرکت اور روابط کے قیام کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی

اس موقع پر ایڈایشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خلیل مراد کی جانب سے سکول کے معائنہ اور ترقیاتی کاموں کے لیے اُٹھائے جارہے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سکول کے ششماہی امتحانات آج مورخہ 27جون سے شروع ہوں گے اور 5 جولائی تک جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں