214

آج کا دن اساتذہ کے نام ہے، استاد کا پیشہ نہایت ہی مقدس ہے جس کا نسلوں تک اثر ظاہر ہوتا ہے،صادق علی میمن

آج کا دن اساتذہ کے نام ہے، استاد کا پیشہ نہایت ہی مقدس ہے جس کا نسلوں تک اثر ظاہر ہوتا ہے،صادق علی میمن

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن نے کہا ہے کہ آج کا دن اساتذہ کے نام ہے، استاد کا پیشہ نہایت ہی مقدس ہے جس کا نسلوں تک اثر ظاہر ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ جب تک بنیاد مظبوط نہیں تب تک عمارت مظبوط نہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول ٹھٹھہ میں تحصیل ٹھٹھہ کے این ٹی ایس پاس میل اور فیمیل 84 امیدوار میں آفر آرڈر تقسیم کرنے والی تقریب کو خطاب کیا. صادق علی میمن نے کہا کہ کہ تعلیم کے کم ریشے کے حوالے سے سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی ذمہ دار ہے، سندہ حکومت میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی کے سلسلہ شروع کیا جس بڑی مخالفت ہوئی تھی پر آج اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے

اور قابل استاد بھرتی ہونگے. انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے پیشے سے دلچسپی رکھیں اور محنت کریں. انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت سوشل سیکٹر میں بھی کام کر رہی ہے. صادق علی میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ ایک انتہائی قابل اور ذہین ہیں،پاکستان میں مراد علی شاہ جیسا قابلیت رکھنے والا وزیر اعلیٰ نہیں. انہوں نے کہا کہ کہ تعلیم کا معیار بہتر کرنا ہے

اور آء بی اے سینٽر جلد شروع ہو رہا ہے. اس موقع پر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری ایلیمینٹری عزیز اللہ اڈہو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کی علمی حیثیت رہی ہے اور میرٹ کی بنیاد پر آج امیدواران کو آفر آرڈر دیئے جا رہے ہیں،منزل حاصل کرنے کیلئے جستجو کی ضرورت پڑتی ہے

،سندہ کے تعلیم کی وہ معیار نہیں جو کہ حقیقت ہے کوتاہی تسلیم کرنی چاہئے جس کے ہم سب ذمہ دار ہیں. تقریب سے ڈی ای او نصیر میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب تمام امیدواران کو مبارکباد ہو اور یے ایک بہت بڑی خوشی کی گھڑی ہے اور آپ سب کیلئے نیک خواہشات ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں