221

حیدرآباد بورڈ کی جانب سے گورنمنٹ کے طلباء سے فیس لینے کے خلاف گسٹا تحصیل میرپور ساکرو کی طرف سے ھاء اسکول گھارو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد بورڈ کی جانب سے گورنمنٹ کے طلباء سے فیس لینے کے خلاف گسٹا تحصیل میرپور ساکرو کی طرف سے ھاء اسکول گھارو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)حیدرآباد بورڈ کی جانب سے گورنمنٹ کے طلباء سے فیس لینے کے خلاف گسٹا تحصیل میرپور ساکرو کی طرف سے ھاء اسکول گھارو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گسٹا تحصیل میرپور ساکرو کے رہنماؤں امیر علی لاشاری، شیراز میمن، محمد شریف گجر، عبداللطيف جوکھیو، اکبر راہوجو، حسنین رضا، ہدایت اللہ جونیجو، ایس ایم سی چیئرمین عبداللہ جوکھیو،

عبدالحفیظ جوکھیو و دیگر کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبہ کے والدین، سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فیس معاف ہونے کے باوجود حیدرآباد بورڈ غریب طلبہ پر کمر توڑ جبری فیس عائد کر کے مزدوروں اور کسانوں کے

بچوں سے تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جبکہ سندھ کی تعلیم پہلے ہی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد بورڈ فوری طور پر فیس کا جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں