158

ٹھٹھہ۔ واٹربورڈ ملازمین کی ترقیاں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر تشکر کی تقریب

ٹھٹھہ۔ واٹربورڈ ملازمین کی ترقیاں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر تشکر کی تقریب

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)واٹر بورڈ میں ڈی۔پی۔سی-II کے تحت سیکڑوں ملازمین کی ترقیاں

ملازمین کا وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے اظہار تشکر

شھر میں فراہمی و نکاسی آب اور ملازمین کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ

الحمد اللہ واٹر بورڈ انتظامیہ نے ڈی۔پی۔سی-II کے تحت ملازمین کو شفاف طریقے سے ترقیاں دیکر اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ وائس چیئرمین واٹر بورڈ

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چئیرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ صاحب اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم ہدایات پر کراچی واٹر بورڈ انتظامیہ نے سیکڑوں سینئر ملازمین کو انکے متعلقہ ڈسپلن آف سروسز میں قوائد و ضوابط و APT رولز کے تحت، ڈپارٹمنٹل پروموشن سلیکشن کمیٹی نمبر 2 کی شفارشات کے مطابق گریڈ 1 تا گریڈ 16 تک انکو اگلے عہدوں پر پروموشنز آرڈرز جاری کردیے

، ترقیوں کے آرڈر تقسیم کی تقریب کا انعقاد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن ڈسٹرکٹ ٹھٹہ میں ہؤا، تقریب کے مہمان خاص وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان تھے، تقریب میں ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی شعیب تغلق، ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثاقب، چیف انجینئر الیکٹریکل و مکینیکل انتخاب احمد راجپوت، صدر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسیشن و اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم کرمانی،

اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی موہن لال، محمد امین تغلق، بدرالحق شیخ، اقبال پلیجو، اعجاز بلیدی، اشفاق نبی پلیجو، کلیم اختر، ندیم عزیز، محمد علی پلیجو، لیاقت مگسی، سید محسن رضا، ارشاد خان سمیت دیگر افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے موقعے پر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسیشن واٹر بورڈ کے صدر ندیم کرمانی نے کہا کہ آج کا دن واٹر بورڈ ملازمین کے لئے خوشی کا دن ہے، انہوں نے کہا

کہ وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی ذاتی دلچسپی اور انکی انتھک کاوشوں کے باعث آج ڈی۔پی۔سی-II کے تحت ملازمین کو شفاف طریقے سے ترقیاں ملی ہے، ڈی ایم ڈی ایچ آر شعیب تعلق نے کہا کہ آؤٹ اسٹیشن کے ملازمین انکا حق ملا ہے، سی بی ای چیئرمین ارشاد خان نے کہا کہ وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی کوششوں سے تاریخ کی سب سے بڑی ڈی۔پی۔سی ہوئی ہے،

پیپلز لیبر یونین کے صدر لیاقت مگسی نے کہا کہ ریٹائرڈ اور سینئیر ملازمین کے بچوں کو مستقل بنیادوں پر نوکریاں دی جائین، پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا کہنا تھا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن ادارے کی ریڑ کی ھڈی ہے، انہوں نے وائس چیئرمین اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈھاک ملازمین کو بحال کیا جائے، تقریب کے موقعے پر ایم ڈی واٹر انجینئر اسداللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا

کہ وزیر بلدیات سندھ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ کی ہدایات پر آج ہم نے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہوئی ہے کہ واٹر بورڈ ملازمین کا اہم مسئلا حل ہوگیا ہے، انکا کہنا تھا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن واٹر بورڈ کی دل ہے کیونکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو پانی سپلائی ہوتا ہے اور یہاں کا عملا پورا سال مسلسل اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ شھر میں فراہمی و نکاسی آب اور ملازمین کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح میں شامل ہے،

تقریب کے موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ واٹر بورڈ انتظامیہ نے ڈی۔پی۔سی-II کے تحت ملازمین کو شفاف طریقے سے ترقیاں دیکر اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی ہے، انشاء اللہ آئندہ بھی ادارے کے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے دوسرے منصوبے بھی جلد مکمل کردیے جائینگے، دوسری جانب ترقی پانے والے ملازمین نے وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں