264

ضلع مہمند میں اندھیر نگری، افغان مہاجرین پاکستانی قرار

ضلع مہمند میں اندھیر نگری، افغان مہاجرین پاکستانی قرار

ضلع مھمند (افضل صافی سے)ضلع مہمند میں اندھیر نگری، افغان مہاجرین پاکستانی قرار۔ڈی ایل سی اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو بائی پاس کردیا گیا۔ڈپٹی کkمشنر مہمند کے نام کی جگہ اے ڈی سی کا دستخط کرانے کا انکشاف مہمند قبائلی ضلع مہمند میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب کی ریٹائرمنٹ کے قریب آتے ہی غیر قانونی اقدامات کی بھرمار ہوگئی قوم عیسیٰ خیل جڑوبی درہ کے پتے پر کونڑ افغانستان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے سربراہ عاشق خان ولد بادام خان وغیرہ نے پاکستانی شناختی کارڈز حاصل کررکھے ہیں جس پر قوم کے مشران نے احتجاج کیا

اور اس وقت کے ڈی سی افتخار عالم کو تحقیقات کے لیے درخواست دی جس پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنی علاؤہ ازیں نادرا نے عاشق خان کا پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اس دوران نادرا نے عاشق خان سے پاکستانی ہونے کے شواہد مانگے لیکن وہ شواہد پیش نہ کرسکے جس پر ویری فیکیشن بورڈ نے معاملہ ڈی ایل سی مہمند کو ارسال کیا ڈی ایل سی کے اجلاسوں میں انٹلی جنس اداروں نے عاشق خان کو پاکستانی قرار دینے سے انکار کیا اب ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب کی ریٹائرمنٹ مارچ کو ہے

جاتے جاتے غیر قانونی اقدامات اٹھانا شروع کردئیے انہوں نے ڈی ایل سی اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو بائی پاس کرکے اپنی جانب سے عاشق خان کو پاکستانی شہری قرار دے کر نادرا کو خط لکھ دیا واضح رہے کہ مذکورہ افغان خاندان کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن زیر سماعت ہے اس سے قبل مہمند میں چوبیس ڈومیسائل اور شناختی کارڈ پکڑے گئے تھے جن پر چونسٹھ لاکھ روپے لئے گئے تھے

تحقیقات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند منظور ملک کے سپرد کی گئی تھیں وہ ردی کی ٹوکری کی نذر ہوئیں یہ بھی واضح رہے کہ نادرا کو لکھے گئے خط میں ڈپٹی کمشنر مہمند کا دستخط ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محسن حبیب سے کروایا گیا ہے جو جعل سازی کے زمرے میں آتا ہے یہ بھی واضح ہوکہ عاشق خان کی ایک بیٹی کے شناختی کارڈ فارم پر پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی جعلی تصدیق موجود ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں