252

خانیوال بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاسرغنہ 04ساتھیو ں سمیت گرفتار,ایس ڈی پی او کبیرولا ملک راشد تھہیم

خانیوال بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاسرغنہ 04ساتھیو ں سمیت گرفتار,ایس ڈی پی او کبیرولا ملک راشد تھہیم

خانیوال 12فروری 22(سعید احمد بھٹی)بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاسرغنہ 04ساتھیو ں سمیت گرفتارجبکہ مویشی چور کے 02سرگرم ملزمان گرفتار‘16 وارداتوں کے ارتکاب کا اعتراف‘ملزمان سے 16 لاکھ مالیت کے جانور‘02 لاکھ نقدی‘04 موٹرسائیکلز‘01 رکشہ اور شہزور ڈالہ برآمد‘ملزمان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ بھی برآمد اور مقدمات درج۔ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کبیرولا ملک راشد تھہیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا

کہ بین الاضلاعی خالد عرف فوجی ڈکیت گینگ کچھ عرصہ سے خانیوال‘ملتان کے علاوہ دیگر اضلاع میں اپنی کریمنل سرگرمیوں میں مصروف تھا اورمویشی چورگینگ شہریوں کے مویشی چوری کرنے کی وارداتیں کررہا تھا

جس پرڈی پی او سیدندیم عباس نے ڈکیت گینگ اورمویشی چورگینگ کی کریمنل سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل کبیروالا ملک راشد تھہیم کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدرکبیروالا محمد امین جھنڈیر کو ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا‘ ڈی پی او کی ضروری گائیڈ لائن اورہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او صدر کبیروالا نے محنتی او رقابل پولیس افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی

اور کچھ مخبر بھی مامو ر کیے ٹیم نے اپنے انفارمیشن ذرائع اور دن رات کی شبانہ روز کاوشوں کے نتیجہ میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ خالد عرف فوجی اورساتھی وسیم کھوکھر‘آصف پڑھیار‘حیات عرف ڈھڈیانہ اورطارق عرف گوگا کو گرفتارکرلیا اسی طرح مویشی چوک گینگ کے 02سرگرم ارکان غلام حسین چدھڑ اورآصف جٹ کو بھی پابند سلاسل کیا۔ملک راشد تھہیم نے بتایاکہ ملزمان نے ابتدائی انٹروگیشن کے دوران خانیوال‘ملتان ودیگراضلاع میں 16وارداتوں کے ارتکاب کا اعتراف کیا‘

ملزمان سے چوری شدہ 16 لاکھ مالیت کے جانور‘02لاکھ نقدی‘04موٹرسائیکلز‘01رکشہ اورشہزورڈالہ برآمدکرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ جن میں 03پسٹل 30بور اور درجنوں گولیاں شامل ہیں بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا ہے‘ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے

جن سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔یاد رہے تھانہ صدرکبیروالا کی بڑی اوراہم کاروائی کے دوران بین الاضلاعی خالدفوجی گینگ اورمویشی چور گینگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ برآمدکرنے پر تاجربرادری‘شہریوں اوراہل علاقہ نے ڈی پی او سید ندیم عباس اورپولیس ٹیم کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں