201

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کے احکامات پر جرائم میں ملوث عناصر کے خاتمہ کے خانیوال پولیس کا آپریشن جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کے احکامات پر جرائم میں ملوث عناصر کے خاتمہ کے خانیوال پولیس کا آپریشن جاری

خانیوال9فروری22 (سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کے احکامات پر جرائم میں ملوث عناصر کے خاتمہ کے خانیوال پولیس کا آپریشن جاری ہے اس ضمن میں تھانہ سٹی کبیروالا کے ایس ایچ او شعبان خالد گورایہ کی پولیس ٹیم کے ہمرہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے پیشہ ور بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 02 سرگرم ارکان کوگرفتارکرلیااور03لاکھ 52ہزارروپے‘موٹرسائیکل اورواٹر پمپ برآمد کرلیا گیا ہے

‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔ یہ بات ڈی پی او سیدندیم عباس کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل کبیروالا ملک راشد تھہیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او خانیوال کی گائیڈ لائن اوراحکامات کی روشنی میں ڈکیتی و رابری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ کا سرغنہ عمار عرف عماری اپنے ساتھی محمد حیات سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے‘

ڈکیت گینگ میں ملوث ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کا قیمتی سازوسامان کی وارداتوں میں سرگرم تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا اوران کی ٹیم نے شبانہ روزمحنت اوراپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے اس پیشہ وربین الاضلاعی گینگ میں ملوث ارکان کو گرفتارکیا اوران سے مال مسروقہ 3لاکھ 52ہزارروپے نقدی‘05موٹرسائیکلزاورواٹرپمپ برآمد کیا گیا ہے‘ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور 02 عدد بھی برآمدکیے گئے۔ایس ڈی پی او کبیروالا نے بتایا

کہ ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں‘گرفتار ملزمان سے 15 وارداتیں ٹریس کی گئیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ ملزمان نے دوران انٹروگیشن ملتان، ہارون آباد، سٹی خانیوال، سٹی کبیروالا میں وارداتوں کے ارتکاب کا انکشاف کیا ہے‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔بعدازاں ایس ڈی پی اوملک راشد تھہیم نے لوٹا ہوا مال مسروقہ مدعیان کے حوالے کیا۔ ڈی پی او سید ندیم عباس کی جانب سے سٹی کبیروالا پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اسی لگن اورمحنت کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں