184

ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پی۔پی رہنما سید امیر حیدر شاہ شیرازی اور ایڈوکیٹ محمود اختر نقوی کی ملاقات

ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پی۔پی رہنما سید امیر حیدر شاہ شیرازی اور ایڈوکیٹ محمود اختر نقوی کی ملاقات

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پی۔پی رہنما سید امیر حیدر شاہ شیرازی اور ایڈوکیٹ محمود اختر نقوی کی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پی۔ہی رہنما و سابق رکنِ صوبائی اسمبلی میرپور ساکرو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ سید امیر حیدر شاہ شیرازی اور ایڈوکیٹ محمود اختر نقوی نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز الگ الگ ملاقاتیں کیں

، رہنماؤں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، جبکہ پی۔پی رہنما سید امیر حیدر شاہ شیرازی کی قیادت میں آنے والے وفد نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو دھابیجی اور اطراف کے علاقوں میں درپیش فراہمی آب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے

کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو یومیہ 80 فیصد پانی سپلائی کیا جاتا ہے، مگر اس کے باوجود دھابیجی اور اطراف میں پانی کا شدید بحران ہے، پی۔پی رہنما نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو کہا کہ انسانی بنیادوں پر دھابیجی میں فراہمی آب کے حل کیلئے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے پی۔پی رہنما کو یقین دہانی کراتے ہوئے موقعے پر ئی سپڑیڈینٹ انجینئر بلک لال محمد سموں کو احکامات جاری کردیے

، ملاقات کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، ملاقات کے دوران سپڑیڈینٹ انجینئر محمد ریاض، اسٹاف آفیسر سید سردار شاہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں