179

روينيو ریکارڈ کی گھارو اسسٹنٹ کمشنر آفس منتقلی کے خلاف ساکرو کے مختلف علاقوں کے زمینداروں اور علاقہ مکین سراپا احتجاج

روينيو ریکارڈ کی گھارو اسسٹنٹ کمشنر آفس منتقلی کے خلاف ساکرو کے مختلف علاقوں کے زمینداروں اور علاقہ مکین سراپا احتجاج

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)روينيو ریکارڈ کی گھارو اسسٹنٹ کمشنر آفس منتقلی کے خلاف ساکرو کے مختلف علاقوں کے زمینداروں اور علاقہ مکین سراپا احتجاج اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ سابقہ ایم پی اے امیر حیدرشاہ شیرازی بھی احتجاج میں پہنچ گئے۔متاثرین اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

اس موقع پر سوشل نیٹ ورک ساکرو کے رزاق کلمتی، عمر بلوچ، فیروز جوکھیہ، دھنڑی بخش لاشاری، مور خان، ذوالفقار کلمتی کی سربراہی میں درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور آفس کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچانک پورےتعلقہ کا روینیو ریکارڈ ساکرو سے گھارو منتقل کرکے کراچی کے بلڈرز مافیا کو فائدہ دینے کے لیے مختیار کار آفس گھارو منتقل کی گئی ہے

جبکہ ہیڈ کوارٹر تعلقہ میر پور ساکرو ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ ساکرو کی قیمتی زمینیں غیر مقامی بلڈرز کو با آسانی فروخت کی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ اگر 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ واپس ساکرو آفس نہیں پہنچایا گیا تو مختیار کار سمیت روینیو کے تمام عملے کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر سابقہ ایم پی اے امیر حیدرشاہ شیرازی بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی

اور مختیار کار ریکارڈ گھارو منتقل کرنے کی مذمت کی بعد ازیں انہوں نے اسسٹینٹ کمشنر ناصر عباسی سے ملاقات کرکے مظاہرین کے درمیان مذاکرات کروائے جہاں اسسٹینٹ کمشنر نے روینیو ریکارڈ ساکرو پہنچانے کی ذمہ داری لی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں