185

حکومت پنجاب بہت جلد ضلع میں ریسکیو موٹر سائیکل سروس بھی شروع کرنے جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر سلمان خان

حکومت پنجاب بہت جلد ضلع میں ریسکیو موٹر سائیکل سروس بھی شروع کرنے جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر سلمان خان

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کہا ہے کہ ریسکیو ورکرز نے اپنی محنت سے ادارے کو بہترین بنادیا ہے اور ورکرز عوام کی دعائیں سمیٹ رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ریسسکیو ریسپانس ٹائم کو پہلے سے مزید بہتر بنایاجائے- حکومت پنجاب بہت جلد ضلع میں ریسکیو موٹر سائیکل سروس بھی شروع کرنے جارہی ہے-انہوں نے یہ بات ریسکیو 1122 کی کاررکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

کہی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عمر شیرازی،محمد اختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل بھی اس موقع پرموجود تھے-ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 روزانہ ایوریج 80 ایمرجنسی سروسز فراہم کی جاتی ہیں-انہوں نے ڈپٹی کشمنر کو محکمہ کی

افرادی قوت اور دستیاب وسائل بارے بھی آگاہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ متعلقہ تعمیراتی محکمہ کو عبدالحکیم اور تلمبہ میں ریسکیو کی عمارتیں جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام حادثات کی صورت میں فوری ایمرجنسی سروسز سے فائدہ اٹھاسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں