303

ٹھٹھہ گھارو میں پریس کلب گھارو کی طرف سے سچوا تنظيم کے تعاون سے ایک روزہ کتابی میلہ منعقد

ٹھٹھہ گھارو میں پریس کلب گھارو کی طرف سے سچوا تنظيم کے تعاون سے ایک روزہ کتابی میلہ منعقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)گھارو میں پریس کلب گھارو کی طرف سے سچوا تنظيم کے تعاون سے ایک روزہ کتابی میلہ لگایا گیا میلہ میں سیاسی سماجی ادبی صحافی برادریوں نے شرکت کی جنہوں نے پریس کلب گھارو کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر تعلقہ میر پور ساکرو کی سیاسی شخصیت سابقہ تعلقہ ناظم عبدالغنی ،مشاق احمد، جمعیت علمائے اسلام کے عبدالحفیظ چانڈیو، سچوا تنظيم کے مولوی قاسم چانڈیو ،

مولوی عبدالقادر بابڑا ، سماجی رہنما آصف جوکھیہ، ساکرو کی سوشل نیٹ ورک کے عبدالرزاق کلمتی. صاحب خان بلوچ. آل پاکستان مری اتحاد اور ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس جہانگیر مری نے شرکت اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتابی میلہ وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑھ رہی ہے کہ آج کتاب کو ہمیں نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے روڈوں پر اسٹال لگانے کی ضرورت پیش آرہی ہے

بلکہ ہمارے پاس لائبریری ہونی چاہیے اور اسکی وجہ موبائل فون ہے جہاں اسکے بڑھتے ہوئے استعمال نے ہمیں کتابوں سے دور کردیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کتاب میلہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور نوجوانوں کی اس جانب راغب کرنے کے لیے ایسے اقدامات ہونے چاہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں