152

دادو میہڑ میں تہرے قتل کا معاملہ ام رباب چانڈیو کی اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس

دادو میہڑ میں تہرے قتل کا معاملہ ام رباب چانڈیو کی اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)میہڑ میں تہرے قتل کا معاملہ ام رباب چانڈیو نے اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی عدلیہ ایک امتحان میں پاس ہوئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے برہان خان چانڈیو کی ضمانت مسترد ہوئی ہے آج یے صرف میری جیت نہیں بلکہ پوری سندھ کی مظلوم عوام کی جیت ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جو خود کو سردار کہلواتے ہیں

وہ آج سردار میں سے فرار بن گیا ہے یے سردار قانون سےاتنا ڈرے ہوئے ہیں، پولیس سے گرفتار ہونے کے ڈر سے بہاگ رہیں ہے پاکستان پیپلز کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کو نوٹس لیکر آئی جی سندھ سے بات کر کے مفرور ملزم برہان خان چانڈیو کو گرفتار کروائے جیسے ناظم جوکھیو قتل میں ملوث ایم پی اے کو ایم پی اے شپ سے معطل کیا گیا ہے برہان چانڈیو کو بھی معطل کیا جائے

ایک پاکستان پیپلز پارٹی کا ایم پی ای فرار مجرم ہے اس کے خلاف پارٹی قیادت ایکشن لے پولس اگر کل صبح 11 بجے تک مفرور ملزم ایم پی اے برہان خان چانڈیو کو گرفتار نہیں کرتی تو ہم میہڑ انڈس  ہائی بلاک کر کے دہرنا دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کہتی ہے ہم مظلوموں کی پارٹی ہیں تو میں بھی مظلوم ہوں اور ہمارے گھر کے 3 قتل پ پ پ کے ایم پی ایز نے کیئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں ایم پی ایز جو قاتل ہیں میں 4 سالوں سے کہتی آرہی ہوں آج عدالت نے ان کو قاتل کرار دیدیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے گزاش کرتی ہوں کے اگر آپ اپنی تھوڑی سی بھی ساکھ بچانا چاہتے ہیں تون ان کو گرفتار کرائیں سی ایم سندھ ہر بات کا نوٹس لیتے ہیں اور آج ان کو نوٹس لینا چاہئے کیونکہ کے 3 قتل کا معاملہ ہے عدالت نے گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں سندھ کی عوام کو اپیل کرتی ہوں

میرا ساتھ دیں اور ان سرداروں کو گرفتار کروانے میں میرا ساتھ دیں میں سیاسی سماجی اور ہیومن رائٹس تنظیموں سے بھی اپیل کرتی ہوں میرا ساتھ دیں میں کئی بار ننگے پاؤں انصاف کے لیئے عدالتوں میں جاتی ہوں اور عدالتوں کے وقار کی جنگ لڑ رہے ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں