196

ٹھٹھہ کے خصوصی بچوں کا سینٹر آف ایکسی لینس سجاول کا دورہ

ٹھٹھہ کے خصوصی بچوں کا سینٹر آف ایکسی لینس سجاول کا دورہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن کی ہدایت پر گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر جنگشاہی روڈ مکلی ٹھٹھہ کے طلباء اور عملے نے سینٹر آف ایکسیلنس فار ڈس ایبلٹی انکلوژن (موری مرکز) ضلع سجاول کا دورہ کیا

۔ ڈپٹی کمشنر سجاول عرفان سلام میروانی نے بھی اس موقع پر سینٹر آف ایکسی لینس فار ڈس ایبلٹی انکلوژن سجاول کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران دونوں اداروں کے طلباء اور عملے کے ارکان آپس میں گھل مل گئے اور ایک دوسرے کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں اداروں کے طلباء اور عملہ کے ارکان کے لئے یہ ایک خوشگوار دورہ تھا

اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے دوروں سے طلباء میں اعتماد پیدا ہوگا اور وہ مزید فعال ہوں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سجاول عرفان سلام میروانی نے خصوصی طلباء کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں یقینی طور پر ان طلباء میں اعتماد کے اضافے کا باعث ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں