241

بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی۔

بلوچستان کے شمال مغربی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی اور اہم شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہوگئی۔ 

تیز ہواؤں کے باعث چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں اور چھتیں اُڑ گئیں۔ قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

تیز ہواؤں کے باعث شاہرگ کے قریب 132 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا جس کے نتیجے میں ضلع ہرنائی میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ 

گرد آلود ہواؤں سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں