245

اساتذہ کو اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل سے محروم رکھنا سمجھ سے بالا ترہے ، عارف ترین

اساتذہ کو اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل سے محروم رکھنا سمجھ سے بالا ترہے ، عارف ترین

پشین (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے اور جی ٹی اے کا مضبوط پلیٹ فارم صوبہ بھر کے اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی بہتری کے لیے ماضی کی طرح حال میں بھی بھر پور جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے اساتذہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق برقرار کھیں

اور افواہوں پر کان نہ دھریں ان خیالات کا اظہار جی ٹی اے پشین کے صدر عارف ترین نے ضلع پشین مختلف سکولوں کے اساتذہ پر مشتمل وفد سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر چیئر مین انتخاب عالم ،حاجی محمد ہاشم کاکڑ ،عرفان عالم ،محمد عمر ،عبدالغفار ،سید اقبال شاہ ،سعید الدین ،گلزار احمد ، عبدالحکیم ،ارشد علی ترین ،سید نذیر آغا اور عظیم تارن بھی موجود تھے عارف ترین نے کہا کہ جی ٹی اے بلوچستان کی تاریخ قربانیوں سے بھر ی پٹری ہے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اساتذہ کے مسائل کے حل

، مراعات کے حصول اور تعلیمی ترقی کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں اُنہوں نے اساتذہ کوبتایا کہ مختلف کیڈر کے اساتذہ کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن سمیت پروموشن کوٹہ پر عمل درآمد کے لیے جی ٹی اے بھر پور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اساتذہ کو جلد خوشخبری ملے گی جی ٹی اے کا مضبوط پلیٹ فارم شب وروز اساتذہ کی خد مت کے لیے حاضر ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اساتذہ منفی پروپیگنڈوں پرکان نہ دھریں اور اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق برقرار رکھیں اُنہوں نے مزید کہا

کہ گرینڈ ایمپلائز الائنس کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاوس کے گھیراو میں جی ٹی اے نے ہراول دستے کاکردار ادا کیا جس کے نتیجے میں ڈسپئریٹی الاونس کی منظوری ممکن ہوئی بعدازاں اس کی ادائیگی کے لیے کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی چوک پر گرینڈ ایمپلائز الائنس کے پلیٹ فارم سے منظم دھرنا دیا جس کے نتیجے میں حکومت بلوچستان نے اپ گریڈیشن سمیت دیگر ،طالبات کی منظوری کی حامی بھری تھی مگر تاحال مطالبات کی منظوری کے حوالے سے صوبائی حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور بقایا دس فیصد ڈسپیئرٹی الاونس کی ادائیگی بھی ممکن نہیں بنائی جو کہ قابل افسوس اقدام ہے

اُنہوں نے کہا کہ جی ٹی اے کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کی قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر اُنہوں نے کہاکہ جی ٹی اے اساتذہ کے مسائل کے حل سے غافل نہیں ہے اور نہ ہی اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹے گا اُنہوں نے یقین دلایا کہ جی ٹی اے پشین اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی بہتری اپنا فرض سمجھتی ہے اور اسی خدمت کے جذبے کے تحت میدان میں اُترے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں