158

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی صوبے میںفن و ثقافت کے فروغ کے لیے خصوصی دلچسپی لیں ، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی صوبے میںفن و ثقافت کے فروغ کے لیے خصوصی دلچسپی لیں ، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم ( رجسٹرڈ) بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ حلیم مینگل، چیئر پرسن شائستہ صنم ، صدر ملک سعید احمد اعوان، جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش، سیکریٹری مالیات آصف جہانگیر ، سینئر نائب صدر حمل شاد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری فراز احمد مری ، تاج محمد تاجل ،امان اللہ ناصر،آفتاب جبل، نادرنصیر، عرفان قمبرانی ،بہلول بلوچ، نصیب اللہ ، محمد داود ،خالد حسین ، صلاح الدین مشوانی ،

سلیم لانگو اور وحید بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی بلوچستان میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں تاکہ بلوچستان کی ثقافت اور مقامی فنکاروں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا جاسکے اُنہوں نے کہا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی اور ثقافتی میلوں کے فقدان صوبے کے ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے صوبے کے

مقامی فنکار و ں کی صلاحیتیں بھی بُری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کے لیے روزگار کے ذرائع بھی محدود ہوکررہ گئے ہیں اور فن وادب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے صوبے کی نامور شخصیات کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں اُنہوں نے کہا ہے کہ فنکاروں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اوراُن کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل سے مشکل تر ہوگیا ہے اُنہوں نے کہا کہ فنکار کسی بھی معاشرے کا عکاس ہوتا ہے جو معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ برائیوں کی

نشاندہی اور خاتمہ کے لیے ہر وقت برسر پیکار رہتا ہے اس کے باوجود بھی اُسے نظر انداز کرنا اور مشکلات کے دلدل میں دھکیلنا لمحہ فکریہ ہے بیان میں چینی سفارتخانے کے تعاون سے سلک روڈکلچرل سینٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہرکی گئی ہے کہ صوبے کی ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کروانے اور فنکاروں کی فنی صلاحیتوں سے مستفیدہونے کے لیے مزید ثقافتی سینٹرز کے قیام کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں