184

خانیوال نئے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے آنے سے صفائی کے نظام میں بہتری آئی، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی

خانیوال نئے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے آنے سے صفائی کے نظام میں بہتری آئی، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانیوال عمر شیرازی کے سینیٹری ورکز کو گلی کوچوں کی صفائی بہتر بنانے کا ٹاسک ملنے کے بعد شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری آنے لگی- شہریوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر میونسپل کمیٹی کے کام کی تعریف کی جارہی ہے-

بدھ کے روز بھی میونسپل کمیٹی نے معمول کی صفائی کیساتھ سیوریج نالوں کی صفائی کا کام جاری رکھا-ایڈمنسٹریٹر عمر شیرازی نے کہا ہے کہ پرانی افرادی قوت کے ساتھ کام تیز کرکے مانیٹرنگ سخت کردی ہے تمام ورکرز کو فیلڈ میں حاضری کا پابند بنایا گیا ہے شہر میں صفائی آپریشن کی خود مانیٹر کررہا ہوں،

بہترین کام پر حوصلہ افزائی جائے گی-انہوں نے مزید کہا ہے کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بہترین سروس ڈیلیوری کی کوشش کرریے ہیں-جبکہ شہریوں کا اپنے تاثرات میں کہنا ہے کہ نئے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے آنے سے صفائی کے نظام میں بہتری آئی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں