200

ہارون آباد شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ نہ تھم سکا

ہارون آباد شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ نہ تھم سکا

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ہارون آباد شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ نہ تھم سکا صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کا کم پریشر اور بندش معمول بن گئی سخت سردی میں گھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں متعدد خواتین گھروں میں لکڑی جلا کر کھانے کا انتظام کرتی ہیں سردی اور دھند کے باعث ایندھن جلانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے

جبکہ جن گھروں میں لکڑی والا چولہا نہیں ہے انہیں ہوٹل سے کھانا منگوانا پڑتا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے سبب متعدد گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے خواتین و دیگر کا کہنا ہے کہ ایسی مشکلات سوئی گیس آنے سے پہلے کبھی پیش نہ آئی تھیں

جیسا ہمارا حال سوئی گیس کنکشن لگوانے کے بعد ہوا ہے ہر روز صبح اور شام کے وقت متبادل ایندھن کا انتظام کرکے اس پر کھانا بنانا انتہائی دشوار کن ہے دھوئیں سے سانس بھی متاثر ہورہا ہے ہماری وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور پورے پریشر سے عوام کو سوئی گیس سپلائی فراہم کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں