دولتالہ 22سالہ محمد مصطفی ولد محمد علی کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کر دیا 297

دولتالہ 22سالہ محمد مصطفی ولد محمد علی کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کر دیا

دولتالہ 22سالہ محمد مصطفی ولد محمد علی کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کر دیا

دولتالہ(نامہ نگار ) تیراکی کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والا نوجوان دن دیہاڑے فائر مار کے قتل 22سالہ محمد مصطفی ولد محمد علی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ، واقعہ پر سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا نوٹس مقتول تیراکی کے اولیمپک مقابلوں میں گولڈ میڈ لسٹ تھا مقتول دن 11بجے کے قریب گھر سے باہر گیا

تقریبا آدھے گھنٹے بعد اہل خانہ کو قتل کی اطلاع موصول ہو گئی زرائع کے مطابق نا معلوم افراد 22سالہ محمد مصطفی کو بے دردی سے قتل کر کے نعش مقتول کے قریبی عزیز کے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جاتلی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو روانہ کر دیا مقتول پاکستا ن آرمی میں ملازم تھا

اور کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے تےراکی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے وطن واپس لوٹا تھا نعش ٹی ایچ کیو سر د خانے میں رکھوا دی گئی زرائع کے مطابق مقتول کے خاندان کے متعدد نوجوان تیراکی مقابلوں میں گولڈ میڈلسٹ ہیں ادھر ڈھوک فریال میں قتل کے واقعہ پر سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا نوٹس ایس ڈی پی او گوجرخان اور ایس ایچ اوجاتلی نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے

،نعش کو تحویل میں لے کرکے موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں،قانونی کاروائی کا آغازکرکے تما م زاویوں پرتحقیقات کی جارہی ہیں،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں