219

کورونا کیسز: ملک میں لاک ڈاؤن کریں گے اور نہ ہی اسکول بند ہوں گے، فواد

کورونا کیسز: ملک میں لاک ڈاؤن کریں گے اور نہ ہی اسکول بند ہوں گے، فواد

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود لاک ڈاؤن نہ کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ کی شرح بڑھ رہی ہے جسے مانیٹر کررہے ہیں لیکن ہم پاکستان کو اس بار بالکل بھی لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کووڈ کی وجہ سے اسکولوں کو بھی بند نہیں کیا جائے گا، ملک میں ویکسی نیشن مہم اچھے طریقے سے جاری ہے جب کہ عوام ماسک کا استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں