218

ٹھٹھہ حقیقی طور پر ملک میں مہنگائی کا طوفان ھے، عوام ان حکمرانوں سے تنگ آ چکی ھے۔ طاقتور اور من پسند سیاسی قوتوں کو اقتدار دیا جاتا ھے ، ریاض چانڈیو

ٹھٹھہ حقیقی طور پر ملک میں مہنگائی کا طوفان ھے، عوام ان حکمرانوں سے تنگ آ چکی ھے۔ طاقتور اور من پسند سیاسی قوتوں کو اقتدار دیا جاتا ھے ، ریاض چانڈیو

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)جسم چیئرمین ریاض چانڈیو نے پریس کلب ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ھے کہ بظاھر اور حقیقی طور پر ملک میں مہنگائی کا طوفان ھے، عوام ان حکمرانوں سے تنگ آ چکی ھے۔ طاقتور اور من پسند سیاسی قوتوں کو اقتدار دیا جاتا ھے ۔ عدلیہ، میڈیا اور پارلیامینٹ بھی من پسند چاھتے ہیں تا کہ عوام کا حقیقی آواز دبایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق معطل ہیں
بظاہر جمہوریت ھے مگر حقیقت میں مارشلا نافذ ھے ۔ پنجاب غیر قانونی کئنال بنا کر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جارھا ھے، ملک میں پانی نہیں ھے پنجاب کس کے لئے کئنال بنا رھا ھے۔ پنجاب کا اسٹیبلشمنٹ پر قبضہ ھے جیسا زرادری کا سندھ پر قبضہ ھے ۔ تباہی کا یہ انجام ھے کہ لاکھوں ایکڑ رقبہ کوہستان کی زمین پر قبضہ ھے۔ جسٹس گلزار اس وقت سپریم کورٹ کے اندر موجود تھا جب بحریا ٹائون کے خلاف فیصلہ سنایا گیا تھا ڭ کہ بحریا ٹائوں لینڈ گریبنگ کا بڑا منصوبا ھے مگر وہ ابھی تک قائم ھے۔
ہمارے گوٹھوں پر قبضہ کر کہ مسمار کیا جاتا ھے مگر بحریا ٹائون کے خلاف فیصلہ نہیں سناتے، یہ انصاف کا دہرا معیار ھے۔ ہم نے بحریا کے خلاف احتجاج کیا ہمیں دھشتگرد ڈکلئیر قرار دیا گیا ۔ روزگار، تعلیم، صحت، ترقی کا کوئی منصوبا نہیں لوگ پریشان ھیں، ماحولیات کو تباہ کیا جارھا ھے ۔کارونجھر خوبصورت پہاڑ ھے جس کو بھی تباہ کیا جارھا ھے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کرے گی

تو جسم نے فیصلہ کیا ھے کہ جی ایم سید کے سالگرہ کے موقع پر اعلان کرینگے کہ عدلیہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو ہم سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے دہرنا دینگے ۔ عدلیہ کے پاس فرست اور وقت ھو تو سندھ کی تباہی پر سوچیں۔ پی پی پی کی ایجنڈا ھے سندھ کو بیچا جائے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سے لوگ بیزار ھیں ان کے ایجنڈا میں سندھ نہیں ۔ ساری سندھ کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، وکلاء، صحافی برادری، تاجر اور سیاسی جماعتوں کے پاس جائیں گے کہ ہمارا ساتھ دیں فروری میں دھرنے دیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں