270

اوورسیزپاکستانی حب الوطنی کے پہلے درجے میں ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیزپاکستانی حب الوطنی کے پہلے درجے میں ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) اوورسیز اور دوہری شہریت کے فرق کو سمجھنا ضروری ہے، یہ باتیں اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیں، انکا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی گرین پاسپورٹ ہولڈر ہوتا ہے جو دیگر ممالک میں ملازمت یا کاروبار کی غرض سے عارضی طور پر مقیم ہوتا ہے

جبکہ دوہری شہریت کے حامل شخص نے جس ملک کی شہریت لی ہوتی ہے اس نے اسی ملک سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا ہوتا ہے لہذا وہ دو کشتیوں کا سوار ہوتا ہے، اسے پاکستان کا مفاد عزیز ہو یا نا ہو لیکن جس ملک کی شہریت لی ہوتی ہے اس ملک کا وفادار ضرور ہوتا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ دوہری شہریت والا پاکستان کے مفادات کا سودا کرسکتا ہے لیکن اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی سلامتی پر آنچ بھی نہیں آنے دیتا،

کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں میں فرق کو جاننے کی کوشش کرے دونوں کو ایک نظر سے نا دیکھے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ قانون سازی کرے کیونکہ اوورسیز پاکستانی حب الوطنی کے پہلے درجے میں کھڑے ہیں جبکہ دوہری شہریت والوں کی حب الوطنی مشکوک ہوتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں