ٹھٹھہ پولیس کے ہاتھوں چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پانچ دن سے گم اھل خانہ کا احتجاج 194

ٹھٹھہ پولیس کے ہاتھوں چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پانچ دن سے گم اھل خانہ کا احتجاج

ٹھٹھہ پولیس کے ہاتھوں چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پانچ دن سے گم اھل خانہ کا احتجاج

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)ٹھٹھہ پولیس کے ہاتھوں چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پانچ دن سے گم اھل خانہ کا احتجاج چند روز قبل ہندو برادری کے گھر لاکھوں روپے چوری کے شک میں گرفتار نوجوان رحمان ڈاگو پانچ دن کے بعد بھی پولیس نے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا اور مبینہ طور پر گم کردیا ہے
نوجوان کے ورثہ نے ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور پٹرول سے اپنے آپکو جلانے کی کوشش کی جسے بچا لیا گیا گم شدہ نوجوان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ چھ روز قبل 15 مددگار انچارج فرحان شیخ نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رحمان ڈاگو کو گھر سے بے گناہ گرفتار کیا تھا جس کے بعد ہم نے سیشن جج کو درخواست دیکر تھانوں پر چھاپے بھی لگوائے مگر پولیس نے رحمان کو گم کردیا ہے

ہمیں خدشہ ہے کہ نوجوان کو پولیس نے تشدد سے مار دیا ہو نوجوان کے اھل خانہ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سیشن جج ٹھٹھہ سے درخواست کی ہے کہ وہ رحمان کو بازیاب کرائیں ورنہ ہم ایس ایس پی آفیس میں دھرنا دیں گے

https://www.youtube.com/watch?v=PuXk4m2VX9g

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں